پاکستان
14 اگست ، 2015

وزیراعظم نے مشاہداللہ سے وضاحت طلب کرلی،ترجمان وزیراعظم

وزیراعظم نے مشاہداللہ سے وضاحت طلب کرلی،ترجمان وزیراعظم

اسلام آباد....... وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر مشاہداللہ سے ان کے بیان پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ مشاہد اللہ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام گزشتہ سال دھرنوں کے دوران سول اور فوجی قیادت کو ہٹاکر اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ اس سلسلے میں اٹھائیس اگست کووزیراعظم نے آرمی چیف کویہ ایک رکارڈنگ بھی سنائی تھی، آرمی چیف کے پوچھنے پرظہیرالاسلام نے تصدیق کی کہ یہ انہی کی آواز ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جس ٹیپ کا ذکر کیا گیا اس کا کوئی وجود نہیں، وزیراعظم کو ایسے کسی ٹیپ کا علم نہیں۔

مزید خبریں :