14 اگست ، 2015
اسلام آباد....... وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے مشاہد اللہ کے دعوے کی سختی سے تردید کردی۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ یہ من گھڑت واقعہ ہے، پوری ذمے داری سے کہتا ہوں کہ یہ واقعہ حقائق سے دورہے، دھرنوں کے وقت وزیراعظم کے ساتھ ہوتا تھا،ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے مشاہداللہ سے وضاحت طلب کی ہے،واقعے کا حقائق سے دوردورتک کوئی تعلق نہیں، کوئی ٹیپ سنی گئی نہ سنائی گئی، مشاہد اللہ کی وضاحت عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔