کھیل
15 اگست ، 2015

ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ فائنل، پاک افغان مقابلہ جاری

ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ فائنل، پاک افغان مقابلہ جاری

کراچی.......ورلڈ ٹیم ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان جاری ہے،جیو سوپر سے میچ براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔ورلڈ ٹیم ماسٹر زکے ٹائٹل کے حصول کیلئے پاکستان اور افغان کیوسٹس کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔پاکستان ماسٹرز ٹیم محمد یوسف اور نوین پروانی پر مشتمل ہے، نو فریم پر مشتمل فائنل کا آغاز افغان کھلاڑیوں نے شاندار انداز میں کیا اور ابتدائی دو فریم جیت کر دو صفر کی سبقت حاصل کرلی، تیسرا فریم پاکستان نے جیت کر کم بیک کیا۔

مزید خبریں :