17 اگست ، 2015
مونٹریال.........برطانیہ کے اینڈی مرے نے مونٹریال ماسٹرز ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر 1نواک جوکووچ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ہونے والا فائنل 3گھنٹے تک جاری رہا۔ اینڈی مرے نے پہلا سیٹ 4-6سے جیتا، جبکہ دوسرے سیٹ میں نواک جوکووچ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور 4-6سے کامیابی حاصل کی، تیسرے سیٹ میں اینڈی مرے نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور یک طرفہ مقابلے میں 3-6سے جیت کر فتح اپنے نام کرلی۔ یہ2013 کے بعد اینڈی مرے کی نواک جوکووچ کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔