دنیا
17 اگست ، 2015

لندن: ہیتھرو ایئرپورٹ پر کارروائی، دو مسافر خواتین گرفتار

لندن: ہیتھرو ایئرپورٹ پر کارروائی، دو مسافر خواتین گرفتار

لندن.......لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے برطانوی پولیس نے دو مسافر خواتین کو گرفتار کرلیا، تاہم تفتیش کے بعد دونوں کو رہا کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لندن پولیس نے دونوں مسافر خواتین کو پی آئی اے کی کراچی آنے والی پرواز سے آف لوڈ کرنے کے بعد حراست میں لیا۔ ذرائع کے مطابق، دونوں خواتین نقاب میں تھیں اور ان کے پاس برطانوی پاسپورٹ تھے ، اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق ، دونوں لڑکیوں کے والدین نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ ان میں سے ایک خاتون کی شناخت آمنہ کے نام سے ہوئی ہے ، دونوں لڑکیوں کا تعلق مشرقی لندن کے علاقے نیوہیم سے ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق، حراست میں لی گئی دونوں لڑکیوں کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا ہے ،، لڑکیاں کسی جرم میں ملوث نہیں پائی گئیں۔

مزید خبریں :