17 مئی ، 2012
لاہور… مہنگائی کے اس دور میں، غریب کے لیے روٹی کا حصول اور مشکل ہوگیا۔ پنجاب میں آٹے کی فی کلو قیمت میں پونے پانچ روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔یہ بات پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیرمین عاصم رضا نے جیو نیوز کو بتائی۔ پنجاب میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 85 روپے بڑھ کر 650 روپے اور ریٹیل قیمت 95 روپے بڑھ کر 675 روپے ہوگئی ہے۔ اضافے کی وجہ، گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ ہونا ہے، جس 100 روپے اضافے کے ساتھ 1050 روپے فی من کردی گئی ہے۔ دوسرے جانب محکمہ خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ فلار ملز مالکان سے بات چیت ہورہی ہے اور آٹے کی قیمت بڑھنے نہیں دی جائے گی۔