17 مئی ، 2012
سنگاپور… عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ایشائی منڈی میں خام تیل جون کے سودے 26 سینٹس کمی کے بعد93 ڈالر 07 سینٹس جب کہ نارتھ برینٹ جون کے سودوں کی قیمت30 سینٹس کمی کے بعد 109ڈالر 45 سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے۔ ایشائی منڈی میں سونے کی قیمت میں 1اعشاریہ فی صد کمی کے بعد 1536 ڈالر 60 سینٹس فی اونس پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا جب کہ مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت 700 سوروپے کمی کے بعد 53ہزار800 اورفی دس گرام سونے کی قیمت 600 سو روپے کمی کے بعد 46ہزار114 روپے ہوگئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یورو زون میں جاری معاشی بحران ، یونان کے معاشی مسائل اور امریکی حصص بازوروں میں مندی کے باعث خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔