17 اگست ، 2015
کراچی ......مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے بعد شہری خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں، ایم کیو ایم کو بھی اس بات کا احساس ہے، الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ کراچی آپریشن کے خلاف نہیں۔کراچی کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا صاحب نے کہا کہ کامیابی کی 100فیصد فامید لے کر کراچی آیا ہوں، کامیابی کی امید نہ ہوتی تو کراچی نہ آتا۔ مولانا نے ایم کیو ایم پر یہ بھی واضح کیا ہے کہ مذاکرات سے پہلے شرائط عائد نہیں کی جائیں گی اور مولانا کے مطابق یہ بات ایم کیو ایم نے تسلیم کر لی ہے۔