پاکستان
17 اگست ، 2015

شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر 2 خودکش حملے کیے گئے، ابتدائی تحقیقات

شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر 2 خودکش حملے کیے گئے، ابتدائی تحقیقات

اٹک .........اٹک کے علاقے شادی خان میں کل خودکش حملے میں پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل شجاع خانزادہ شہید ہوگئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر 2 خودکش حملے کیے گئے۔ ایک حملہ آور نے ڈیرے کے اندر شجاع خانزادہ سے ہاتھ ملایا اور ستون کے پاس جاکر دھماکا کیا۔ اس دھماکے میں 4سے 5کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ ڈیرے کی پچھلی سڑک پر دوسرے حملہ آور نے 10 کلو بارودی مواد سے دھماکا کیا۔دھماکے سے شجاع خانزادہ اور ان کے 3ساتھیوں کے جسم جھلس گئے تھے۔ شجاع خانزادہ کے اوپر چھت کا 8 ٹن وزنی حصہ گرنے سے جسم بری طرح متاثر ہوا۔ شجاع خانزادہ کا جسم بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے پوسٹ مارٹم نہیں کیا جاسکا۔

مزید خبریں :