17 اگست ، 2015
کراچی......پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اخونزادہ چٹان کے بیٹے کا اغوا افسوس ناک ہے۔بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری کامزید کہنا تھا کہ شجاع خانزادہ اور دیگر افراد کی خودکش حملےمیں شہادت پر شدید دکھ اور افسوس ہے،دہشت گردی ختم کرنے کیلئے ذمےداروں کو سخت اقدام اٹھانے ہوں گے۔