پاکستان
17 اگست ، 2015

کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی

کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد.......کوٹلی کے نکیال سیکٹرمیں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور 3شہریوں کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے 15 اور 16اگست کو نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ بھارتی فائرنگ سے 3شہری شہید ہوئے جن میں شفیع خان، شاہ پل خان اور سارہ خاتون شامل ہیں۔ بھارتی فائرنگ سے علاقے کے 15شہری زخمی بھی ہوئے۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہا گیا ہے کہ بھارت واقعے کی تحقیقات کرائے اور پاکستان سے شیئر کرے، پاکستان نے گزشتہ دو ماہ میں 70بار بھارت کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہارکیا۔

مزید خبریں :