پاکستان
17 اگست ، 2015

ملیحہ لودھی کی جانب سے یوم آزادی پر نیویارک میں میوزیکل کنسرٹ

ملیحہ لودھی کی جانب سے یوم آزادی پر نیویارک میں میوزیکل کنسرٹ

نیویارک.......اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے نیویارک میں میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔ میوزیکل کنسرٹ میں معروف پاکستانی بینڈ راگا بوائز نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان کے نامور میوزیکل بینڈ راگا بوائز نے شاندار پرفارمنس دی۔ میوزیکل بینڈ اوردیگرگلوکاروں نے ملی نغموں کے ساتھ کلاسک اورلوک گیت گا کر سماں باندھ دیا اور شرکاء پر سحر طاری کردیا۔ تقریب سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے اس موقع پر یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ راگابوائز نے اپنی شاندار پرفارمنس سے نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی اپنا صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے زیراہتمام نیویارک میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

مزید خبریں :