پاکستان
17 اگست ، 2015

ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں کےساتھ ہیں، چوہدری پرویز الٰہی

 ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں کےساتھ ہیں، چوہدری پرویز الٰہی

لاہور.......مسلم لیگ ق کے سینئرمرکزی رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کے مطالبے پر تاجروں کے ساتھ ہیں اور اس ٹیکس کے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ لاہورمیں لبرٹی سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت تاجروں کو زبانی جمع خرچ پر ٹرخا رہی ہے اور انہیں نئے مسائل میں الجھا رہی ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف پوری تاجر برادری سراپائے احتجاج ہے لیکن حکومت انہیں مسلسل نظر انداز کررہی ہے۔

مزید خبریں :