پاکستان
17 اگست ، 2015

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس

اسلام آباد.......وزیراعظم نوازشریف نے کہاہےکہ دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کریں گےاور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کےلیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس پرائم منسٹرہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیر قومی سلامتی سرتاج عزیز اور طارق فاطمی سمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہناہے وزیر داخلہ نے اجلاس کو ملکی سلامتی کی صورت حال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور سانحہ اٹک کی تحقیقات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کاکہناہےکہ وزیراعظم نواز شریف کاخطاب میں کہناتھاکہ دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کریں گے۔ اجلاس میں مشیر قومی سلامتی سرتاج عزیز کے مجوزہ دورہ بھارت سے متعلق امورکاجائزہ بھی لیاگیا، پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کے ایجنڈے کو بھی حتمی شکل دی گئی۔

مزید خبریں :