17 اگست ، 2015
چنیوٹ ......چنیوٹ میں پنچایت کے فیصلے پرظلم کاشکارہونے والی خاتون کو پولیس نے بازیاب کراکے زنجیروں سے آزادکرالیا۔ چنیوٹ پولیس کے مطابق رجوا کے علاقے میں پولیس نے چھاپا مارکر8بچوں کی ماں شہناز بی بی کو بازیاب کرایا اور زنجیروں سے آزاد کرالیا۔ کارروائی میں خاتون کے بھائی اورشوہر کوگرفتارکرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون پرایک شخص کے ساتھ گھرسے فرارہونے کا الزام تھا۔ ایک ماہ قبل برادری کے سرپرست امانت ملنگ نے پنچایت کے ذریعے خاتون اوراس کے ساتھی کو واپس علاقے میں آنے پر راضی کیا۔ جب وہ دونوں اپنے گھروں میں پہنچے توپنچایت کے فیصلے پر خاتون کوزنجیرسے باندھ دیاگیاجبکہ اس کے ساتھی پربدترین تشدد کیاگیا۔پولیس نے بتایا کہ شہنازبی بی پنچایت کے اسی حکم پر ایک ماہ سے قید میں تھی جس کو آج بازیاب کرالیاگیاہے۔