پاکستان
17 اگست ، 2015

شمالی وزیرستان،خیبرایجنسی میں فورسز کی کارروائیاں،65 دہشتگرد ہلاک

 شمالی وزیرستان،خیبرایجنسی میں فورسز کی کارروائیاں،65 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی........شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری ہیں۔ آج دو مختلف فضائی کاروائیوں میں 65 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آج صبح سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقوں میں فضائی کارروائی کی جس سے 15دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقوں شوال اور گھرلمائی میں بھی سیکورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کی۔ جیٹ طیاروں کی بمباری سے 50دہشت گرد مارے گئے، جبکہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی سے دہشت گردوں کے انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے اسلحے اور بارود کے گودام بھی تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید خبریں :