18 اگست ، 2015
لاہور .......لاہور میں جیل روڈ پر ٹولٹن مارکیٹ کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جیل روڈ پر ٹولٹن مارکیٹ کے قریب سے ایک تیز رفتار کار قرطبہ چوک کی طرف آرہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار وقار نامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی مظہر شدید زخمی ہوگیا جسے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔