پاکستان
18 اگست ، 2015

چار واہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، شہری شہید

 چار واہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، شہری شہید

سیالکوٹ........سیالکوٹ میں چارواہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شہید ہوگیا ،چناب رينجرز کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا جواب ديا جارہا ہے۔سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے ۔بھارتی ا فواج کی جانب سے چارواہ سیکٹر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہوگیا ۔دوسری جانب پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی بھارتی گولہ باری اور فائرنگ کا بھرپورجواب دیا گیا۔ گزشتہ کئی ماہ سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ، جس میں متعدد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :