18 اگست ، 2015
کراچی ......گلش اقبال 13 ڈی میں مارے گئے دہشت گردوں کے زیر استعمال فلیٹ کے مالک کا پتا لگالیا گیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبدالاحد اورصالح کے نام سے ہوئی ہےجبکہ دہشت گردوں کے زیر استعمال فلیٹ کے مالک انور کا بھی پتا لگالیا ہے ، جو اپارٹمنٹ کی یونین کا سابق صدر ہے۔دہشت گرد محمد صالح ایک ہفتہ قبل ہی ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کیلئے عبدالاحد کے پاس آیاتھا ۔ذرائع کے مطابق فلیٹ سے حراست میں لی گئی 2دونوں خواتین ہلاک دہشتگردوں کی اہلیہ ہیں۔رات گئے رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی کی تھی ،جس میں القاعدہ کراچی کاکمانڈر عبدالاحد اور اس کا ساتھی صالح ہلاک ہوگیا تھا۔دہشتگردوں سے مقابلے میں حساس ادارے کا افسر شہید ہوا ۔مارے جانیوالے دہشتگرد سانحہ صفورا میں ملوث تھے۔