پاکستان
19 اگست ، 2015

رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا

رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا

کراچی .....گزشتہ روزکراچی کے علاقے بہادر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے رکن قومی اسمبلی کی جان بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت تاحال تشویشناک ہےلیکن بلڈپریشر اور دل کی دھڑکن نارمل ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں اسپتال کے ترجمان انجم رضوی کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کیلئے اگلے 24 گھنٹے اہم ہیں، انکی زندگی بچانے کی سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل اب تک وینٹی لینٹر پر ہیں، لیکن اب اس کا استعمال 60 فیصد تک رہ گیا ہے 40 فیصد سانس وہ خود سے لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :