19 اگست ، 2015
لاہور.......کرکٹ کے پروفیسر کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، پراپرٹی ڈیلر کی گگلی پر بولڈ ہوگئے۔ کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔آل راؤنڈر محمد حفیظ کو لاہور کا پراپرٹی ڈیلر سوا دو کروڑ روپے کا چونا لگا کر فرار ہوگیا۔پراپرٹی ڈیلر نے محمد حفیظ سے پیسے لے لیے، نہ پلاٹ دیا نہ پیسے واپس کیے۔رقم واپس نہ کرنے پر حفیظ نے تھرڈ امپائر سے رابطہ کیا اور پولیس کو بھی شکایت کردی۔