19 اگست ، 2015
لانس اینجلس .....تھرل سے بھرپور نئی ایکشن ڈرامہ فلم" ہِٹ مین -ایجنٹ47 "کافائنل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ہالی وڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپورنئی ایڈونچرڈرامہ فلم "ہِٹ مین -ایجنٹ47 "کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔الیگزینڈر بیج کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی اہم ترین ٹاسک میں مصروف ایک ایسے خطرناک شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جونشانہ بازی میں اپنا ثانی نہیں رکھتا تھااور راستے کی رکاوٹ بننے والے ہر شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیتا ہے۔ ڈنمارک کی گیم ڈولپر کمپنی IO Interactiveکی ویڈیو گیم "ہِٹ مین"سے ماخوذ دہشت ناک واقعات کے گِرد گھومتی اس فلم کو چارلس گورڈن اورایلکس ینگ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں روپرٹ فرینڈ،زیچری کوئینٹو، ہانا وئیراور تھامس کرچ مین شامل ہیں۔بہادری اورنشانے بازی میں مہارت کے حیرت انگیز واقعات کی عکاسی کرتی یہ ایکشن فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت 21اگست کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔