17 مئی ، 2012
کراچی … رواں سال کی پہلی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ 21 مئی سے کراچی میں شروع ہوگی، پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے ایونٹ کیلئے شہرام چنگیزی کو وائلڈ کارڈ اینٹری دیدی ہے۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے بتایا کہ 29 مئی تک ڈی ایچ اے کریک کلب میں جاری رہنے والے ایونٹ میں 41پلیئرز حصہ لیں گے جنہیں 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ، پنجاب کے محمد آصف ٹاپ سیڈہیں۔ اسلام آباد کے شہرام چنگیزی کو وائلڈ کارڈ اینٹری دی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 74ہزار روپے کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔