20 اگست ، 2015
لاہور......پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ،بریگیڈئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کو ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔1982 کے ورلڈ کپ کی فاتح پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان اختر رسول نے 2013 میںقاسم ضیا کی جگہ ہاکی فیڈریشن کی باگ ڈور سنبھالی تھی ، اختر رسول کے ڈھائی سالہ دور میںبھی قومی ٹیم کی کارکردگی کا گراف بلند نہ ہوسکا،بلکہ قومی ٹیم اولمپک کے لیے کوالیفائی کرنے سے بھی محروم رہی اس مایوس کن کارکردگی کے بعد ہر جانب سے ہاکی فیڈریشن پر تنقیدہوئی اور حکومتی سطح پر بھی اس بات کا نوٹس لیا گیا،بالآخر اختر رسول نے پی ایچ ایف کے صدرکے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،ان کی جگہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کو پی ایچ ایف کا نیا صدر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔