کھیل
20 اگست ، 2015

کھیل میں واپسی کیلئے تمام شرائط پوری کرنے کوتیار ہوں،سلمان بٹ

کھیل میں واپسی کیلئے تمام شرائط پوری کرنے کوتیار ہوں،سلمان بٹ

لاہور......اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں پانچ سالہ پابندی کی سزا بھگتنے والے سابق کپتان سلمان بٹ کہتے ہیں کہ بچے غلطی نہ کریں، ہم سے سبق سیکھیں،کھیل میں واپسی کےلیے پی سی بی کی جو بھی شرائط ہیں پوری کرنے کےلیے تیار ہوں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان بٹ نے کہا کہ ان کی آزمائش کا وقت گزر چکا،اب آسانیاں پیداہوں گی،سلمان بٹ نے کہ وہ کرکٹ میں واپسی کےلیے پی سی بی کی تمام شرائط پوری کرنے کو تیار ہوں،سلمان بٹ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ آئی سی سی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ بھی انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دے گا۔سلمان بٹ کہتے ہیں کہ ٹیم میں مقابلہ بہت زیادہ ہے واپسی کےلیےسخت محنت کرنا ہوگی۔

مزید خبریں :