20 اگست ، 2015
کراچی........کراچی کے علاقے منگھو پیر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران پچیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ طالبان کے دو دفاتر بھی مسمار کردیئے گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران کچھ جرائم پیشہ افراد ہوائی فائرنگ کرتےہوئےفرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران طالبان کے دو دفاتر کو بھی مسمار کردیا گیا ہے جبکہ دفتر کی تلاشی کے دوران لیپ ٹاپ اور جہادی لٹریچر برآمد ہوا ہے۔