20 اگست ، 2015
کیلی فورنیا .......ایکشن ،ایڈونچر سائنس فکشن فلم ’’دی مارشیئن‘‘ "The Martian " کی پروموشن کے لئے فلم کی کاسٹ کیلی فورنیا میں ناسا کی ایک لیبارٹری پہنچ گئی۔ فلم کے اداکار میٹ ڈیمن Matt Damon کا کہنا ہے کہ دی مارشیئن کی کہانی حقیقت سے قریب تر ہے۔ ہالی ووڈ کی اس نئی فلم میں میٹ ڈیمن خلا باز کے روپ میں نظر آئیں گے،جو ایک مشن کے دوران دوسرے سیارے مارس Mars پر گم ہو جاتا ہے۔ دا مارشیئن اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔