20 اگست ، 2015
کراچی......کراچی میں خطرناک بل بورڈز ایک ہفتے کے اندر ہٹائے جائیں، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی، متعلقہ اداروں نے کراچی کے مختلف مقامات سے خطرناک سائن بورڈز ہٹانا شروع کردیئے۔ غیرقانونی سائن بورڈز کی تنصیب میں ملوث کے ایم سی لوکل ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے افسران کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی جاری ہے ۔