17 مئی ، 2012
پشاور … پشاور کی جدید بستی حیات آباد میں دھماکے سے پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے 2 گارڈز زخمی ہوگئے۔ ایس پی کینٹ پشاور شبیہ الحسن نے جیو نیوز کو بتایا کہ حیات آباد فیز 5 میں واقع پاسپورٹ آفس کے باہر معمولی نوعیت کا دھماکہ ہوا ہے۔ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز اور پولیس اہلکار وہاں تعینات تھے، دھماکے سے 2 پرائیویٹ گارڈز زخمی ہوئے، زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ دستی بم کے حملے سے ہوا ہے تاہم پولیس نے دستی بم حملے کی تصدیق نہیں کی۔