پاکستان
20 اگست ، 2015

لدھا میں جھڑپ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید، 10 دہشتگرد ہلاک

لدھا میں جھڑپ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید، 10 دہشتگرد ہلاک

لدھا.......جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک اور پانچ شدید زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا کے علاقوں پرے غر،لڑومے اور مشتہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں، جس میں ایک سیکورٹی اہلکارشہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔ جھڑپ کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سر چ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :