دنیا
20 اگست ، 2015

ڈیوڈکیمرون کا سستی ایئر لائن کی اکانومی کلاس سے سفر

ڈیوڈکیمرون کا سستی ایئر لائن کی اکانومی کلاس سے سفر

لندن.......برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون کی ایک وڈیو کی سوشل میڈیا پردھوم مچ گئی ہے، یہ وڈیو ایک لڑکی نے اس وقت بنائی جب وہ سستی ایئر لائن کی اکانومی کلاس میں سفر کررہے تھے۔ ایک طرف ہے ہمارے حکمرانوں کا شاہانہ انداز اور پروٹوکول کی نا ختم ہونے والی گاڑیاں اور دوسری طرف ہے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا انداز، جنہوں نے انتخابی مہم کے دوران بچت اور سادگی کو اختیار کرنے کا جو وعدہ کیا اسے پورا کیا۔ ڈیوڈ کیمرون نےحال ہی میں ایک معمولی ائرلائن کی اکانومی کلاس سے ہوائی سفر کیا۔ وہ نہ صرف عام مسافروں کے درمیان بیٹھے نظر آئے، بلکہ دوران سفر چپس کھا کر اپنی بھوک بھی مٹاتے رہے،ان کےسفر کی یہ ویڈیوایک مسافر نے اپنے موبائل سے اتاری اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔

مزید خبریں :