پاکستان
17 مئی ، 2012

الطاف حسین کی رحمن ملک سے گفتگو ، کارکنوں کے قتل پر تشویش،تحقیقات کا مطالبہ

 الطاف حسین کی رحمن ملک سے گفتگو ، کارکنوں کے قتل پر تشویش،تحقیقات کا مطالبہ

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جمعرات کی شام وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک سے فون پرگفتگوکی اورانہیں کرا چی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اوران واقعات پراپنی گہری تشویش کااظہارکیا۔ الطا ف حسین نے رحمن ملک سے کہاکہ گزشتہ تین روزکے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے پانچ کارکنوں کوشہیدکیاجاچکاہے جن میں ملیرکے حق پرست یوسی ناظم خورشیداقبال اورسوسائٹی سیکٹرکے سابق حق پرست کونسلر محمدانورعالم بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے قتل کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں۔ الطاف حسین نے وفاقی وزیرداخلہ سے کہاکہ کراچی میں ہونے والے ان واقعات کافی الفورنوٹس لیاجائے،واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں، قاتلوں کوگرفتارکیاجائے اورکراچی میں امن وامان کی صورتحال کوبہتربنانے کیلئے سنجیدہ اورموٴثراقدامات کئے جائیں۔ رحمن ملک نے ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل کے واقعات پر قائد تحریک الطاف حسین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورانہیں یقین دلایاکہ ان واقعات کی بھرپورتحقیقات کرائی جائے گی اور قاتلوں کوجلدازجلدگرفتارکیاجائے گا۔



مزید خبریں :