انٹرٹینمنٹ
21 اگست ، 2015

بھاری جوتوں نے دھوکا دے دیا، ایان علی لڑکھڑا گئیں

بھاری جوتوں نے دھوکا دے دیا، ایان علی لڑکھڑا گئیں

راولپنڈی.......منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ماڈل ایان علی راولپنڈی کی عدالت میں پیش ہوئیں تو ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئیں۔ہائی ہیلز پہن کر ریمپ پر پر اعتماد واک کرنے والی ماڈل ایان علی عدالت میں پیشی پرآتے ہوئے لڑکھڑا گئیں اور ان کی اس لڑکھڑاتی چال کی وجہ بنے ان کے بھاری بھرکم جوتے۔ ان جوتوں نے عدالت کی سیڑھیاں اترتےوقت بھی ایان علی کو دھوکا دے دیااوروہ ایک بار پھر لڑکھڑا گئیں، لیکن سیاہ لباس اور سیاہ چشمے میں ان کے اردگرد موجود افراد نے انہیں فوراً سنبھال لیا۔ سیاہ کوٹ پہنے یہ افراد ایان علی کی ایسی حفاظت کر رہے تھے جیسے ہالی ووڈ باڈی گارڈز کسی بین الاقوامی ماڈل کی حفاظت کرتے ہیں۔ بلو جینز،آسمانی رنگ کی شرٹ،گلابی کیچر سے بندھے گولڈن بال اوربالوں کی میچنگ ہی کے سن گلاسز لگائی ایان علی اُسی طرح مطمئن نظر آئیں جس طرح وہ جمعرات کو جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں نظر آئی تھیں۔

مزید خبریں :