21 اگست ، 2015
نیویارک........ہالی ووڈ کی ایکشن تھرلر فلم " نو اسکیپ" چھبیس اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کا زبردست ٹریلر ابھی سے دھوم مچارہا ہے۔اجنبی دیس، انجان لوگ ، چاروں طرف موت، ایک طرف پولیس کا ہتھیاروں سے لیس دستہ اور دوسری طرف بپھری ہوئے عوام، تصادم یقینی تھا، اس تصادم کے بیچ پھنسا ہے ایک امریکی خاندان۔ ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم "نو اسکیپ " جس میں اجنبی دیس میں رہنے والی فیملی اچانک ہونے والی بغاوت کی لپیٹ میں آجاتی ہے۔ موت کا گھیرا ہے اور کہیں کوئی فرار نہیں۔ تصادم میں پھنسے خاندان کو فرار مل پائے گا ؟ یا پھر ہوگا NO ESCAPE ؟یہ جاننے کے لیے انتظار کرنا ہوگا ، چھبیس اگست کا۔