دنیا
21 اگست ، 2015

امریکا اور بھارت کے درمیان ہاٹ لائن سروس کا آغاز ہو گیا

امریکا اور بھارت کے درمیان ہاٹ لائن سروس کا آغاز ہو گیا

نئی دلی.........کئی دہائیوں پہلے گجرات کےایک ریلوے اسٹیشن پرچائے بیچنے والے کی چائے ڈپلومیسی کام دکھاگئی،امریکا اور بھارت کے درمیان ہاٹ لائن سروس کا آغاز ہوگیا۔ بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کا کبھی ہوا کرتا تھا گجرات میں چائے کا کھوکا، آج بھی کام آرہا ہے وہی تجربہ۔ رواں سال جنوری میں بھارت کے دورے پر آئے امریکی صدر براک اوباما کو مودی نے اپنے ہاتھوں سے چائے بنا کر پلائی تھی، چائے بنانے والے کی یہ ہی چائے ڈپلومیسی کام دکھا گئی۔ نئی دلی کے حیدرآباد ہائوس میں پلائی گئی چائے کی پیالی نے رنگ جمایا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر براک اوباما کے درمیان ہاٹ لائن کا آغاز ہوگیا،اب مودی کو جب بھی امریکا کی مدد کی ضرورت پڑے گی اوباما کے دفتر کی گھنٹی بجے گی۔ روس، برطانیہ اور چین کے بعد بھارت امریکی صدر سے ہاٹ لائن شروع کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے۔

مزید خبریں :