پاکستان
22 اگست ، 2015

شکار پور میں پولیس مقابلہ،بدنام ڈاکو اکبر تیگانی زخمی حالت میں گرفتار

شکار پور میں پولیس مقابلہ،بدنام ڈاکو اکبر تیگانی زخمی حالت میں گرفتار

شکار پور ........ شکار پور میں پولیس مقابلہ کے بعد بدنام ڈاکو اکبر تیگانی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ، اور اسکے ساتھی فرار ہوگئے ۔ ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق علاقہ خان پور میں اکبر تیگانی کی موجودگی کی اطلاع ہونے پر پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیااور گھر گھر تلاشی شروع کی تو اکبر تیگانی اور اسکے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔ پولیس اور ڈاکو کے درمیان 30 منٹ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو اکبر تیگانی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیااور قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کرلیاجبکہ اسکے ساتھی فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے گرفتار ہونے والا ڈاکو اغوا برائے تاوان ، قتل ، پولیس حملوںا ور متعدد خطرناک وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ۔

مزید خبریں :