پاکستان
22 اگست ، 2015

پشاور: فورسز کی مشترکہ کارروائی،100مشتبہ افراد گرفتار

پشاور: فورسز کی مشترکہ کارروائی،100مشتبہ افراد گرفتار

پشاور.......پشاور کے نواحی علاقہ ریگی اور کارخانو مارکیٹ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 100 سے زیادہ مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مشترکہ آپریشن ریگی اور کارخانو مارکیٹ میں کیاگیا۔ اس دوران 10 افغان باشندوں سمیت 126 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ افغان باشندے پشاور میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیرتھے۔ مشتبہ افراد کے قبضہ سے 4پستول، 2 بندوق اور سینکڑوں کارتوس برآمدہوئے۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری ملزم کو بھی گرفتارکیا گیا، جو قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

مزید خبریں :