پاکستان
22 اگست ، 2015

کراچی: پولیس گاڑی سے ملی کلاشنکوف کی گولیوں کا معمہ حل کرنے میں ناکام

کراچی: پولیس گاڑی سے ملی کلاشنکوف کی گولیوں کا معمہ حل کرنے میں ناکام

کراچی......کراچی کے علاقے ناظم آبادسے گزشتہ روز گاڑی میں سے کلاشنکوف کی گولیوں کی تفتیش پولیس کیلئے معمہ بن گئی ہے،مکمل پتہ نہ ہونے کےباعثپولیس تاحال مالک تک پہنچنےمیں ناکام ہے،جس کا مقدمہ بھی تاحال درج نہیں ہوسکا۔کراچی کے علاقے ناظم آباد چاولہ مارکیٹ میں کھڑی گاڑی سے ملنے والی ساڑھے دس ہزار ایٹ ایم ایم گولیوں کی تفتیش تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے۔پولیس کو گاڑی کے مالک رُشدان نامی شخص کا پتہ تو چلا ہے، جو ڈیفنس فیز 5 کا رہائشی ہے۔تاہم مکمل پتہ نہ ہونے کے باعث پولیس اس تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ ایس پی لیاقت آباد اصغر عثمان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق گاڑی 2005 ءمیں چوری ہوئی تھی، جو 2007 میں مل گئی تھی۔اسکے بعد سے اب تک گاڑی کے چوری یا چھیننے جانے کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا ہے۔واقعہ کا مقدمہ بھی تاحال درج نہیں کیا جاسکا ہے۔

مزید خبریں :