22 اگست ، 2015
اسلام آباد........چیف جسٹس پاکستان نے سندھ پولیس میں بھرتیوں کی خبر کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کو 31 اگست کو طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ سندھ پولیس میں 2800 پولیس اہلکار بھرتی کیے گئے تھے، ان بھرتیوں پر 3 ارب روپے کی کرپشن کی خبر سامنے آئی تھی۔