پاکستان
17 مئی ، 2012

نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق پیشرفت کا خیر مقدم کرتے ہیں، ٹموتھی جارج

نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق پیشرفت کا خیر مقدم کرتے ہیں، ٹموتھی جارج

اسلام آباد … آسٹریلیا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر ٹموتھی جارج کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کا شکاگو سربراہ کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ خوش آئند ہے، پاکستان سے نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے پیشرفت کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران ٹموتھی جارج کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا پاکستان سے نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے پیشرفت کا خیر مقدم کرتا ہے اور اس کی خواہش ہے کہ پاک امریکا تعمیری تعلقات جلد بحال ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو یورینیئم کی فراہمی ابھی شروع نہیں کی اور نہ یہ پاکستان کے خلاف ہے، حفاظتی اقدامات پر ابھی بات چیت کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں :