پاکستان
23 اگست ، 2015

دستی بم حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن پشاور میں درج

 دستی بم حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن پشاور میں درج

پشاور ........پشاور کے علاقہ آفریدی آباد میں دستی بم حملہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن پشاور میں درج کرلیاگیا ۔ دھماکہ بھتہ دینے سے انکارپر کیاگیا۔سی ٹی کے مطابق پشاور کے بحرام خان نامی تاجرکو بھتہ خوروں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہورہی تھیں۔ جس کے بعد گذشتہ رات اس کے گھر پر دستی بم پھینکا گیا۔ تاہم دستی بم قریبی گھر جاکر پھٹا۔ جس کے پھٹنے سے ایک بچی زخمی ہوئی۔ دستی بم حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی پشاور میں درج کرلیاگیا ہے۔ مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :