پاکستان
17 مئی ، 2012

پشاور:سیلاب متاثرین کے لئے آنے والا سامان بازاروں میں فروخت ہونے کا انکشاف

پشاور…سیلاب متاثرین کے لئے آنے والا امدادی سامان پشاور کے بازاروں میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے امدادی سامان فروخت کرنے پر دس افراد کو گرفتار کرلیا۔ سیلاب متاثرین کا امدادی سامان پشاور کے گوداموں میں چھپائے جانے کی اطلاع پر اے سی او پشاور ظفرعلی شاہ کی سربراہی میں ٹیم نے گڑمنڈی پر چھاپہ مارا۔ اور امدادی سامان سے بھری پانچ بوریاں برآمد کرلیں۔ ضلعی انتظامیہ کی چھاپہ مار ٹیم نے دس افراد کو گرفتار کرلیا۔اور امدادی سامان تحویل میں لے لیا گیا۔بتایا گیا کہ امدادی سامان گوداموں سے نکال کر بوریوں میں اوپن مارکیٹ کو سپلائی کئے جاتے تھے۔ اور یہ دھندہ کافی عرصے سے جاری تھا۔

مزید خبریں :