پاکستان
17 مئی ، 2012

لاہور:خود کووزیراعلیٰ پنجاب کا سیکریٹری ظاہر کرنے والاجعلساز گرفتار

لاہور…لاہورپولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب کا سیکریٹری بن کر اعلیٰ افسروں کو فون کرنے والے جعل سازکو گرفتار کر لیا ہے۔ لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزم سمیع اللہ نیئر وہاڑی کا رہائشی اورکراچی میں بطور ڈرائیور ملازمت کرتا تھا،وہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا سیکریٹری بن کر اعلیٰ افسروں کو مختلف کاموں کے لئے فون کرتا تھا۔ملزم کوٹیلی فون کالز کے ذریعے ٹریس کرکیگرفتارکیاگیاہے۔ملزم سمیع اللہ نئیر کے خلاف تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :