پاکستان
17 مئی ، 2012

سپریم کورٹ: ڈائریکٹر ایف آئی اے پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ

سپریم کورٹ: ڈائریکٹر ایف آئی اے پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد … سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کیس میں مداخلت پر ایف آئی اے کے ڈائریکٹر وقار حیدر کا معافی نامہ مسترد کرتے ہوئے 26 مئی کو توہین عدالت کی فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور وقار حیدر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ ان پر این آئی سی ایل کیس میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے۔ این آئی سی ایل کیس کے تفتیشی افسر ظفر قریشی عدالتی حکم پر بحالی کے بعد دفتر پہنچے تھے تو انہیں ایف آئی اے کی عمارت میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔ وقار حیدر نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی جسے مسترد کر دیا گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب عدالتی احکامات میں مداخلت کی گئی۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد میں رکاوٹ بننے والا معافی کا مستحق نہیں۔ مقدمے کی مزید سماعت 26 مئی کو ہو گی ۔

مزید خبریں :