17 مئی ، 2012
لاہور … لاہور میں امریکی قونصل جنرل نینا فائٹ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کی معاشی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا۔ یہ بات امریکی قونصل جنرل لاہور نینا فائٹ نے یو ایس ایڈ کے تحت گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کے پروگرام کے شرکاء میں سرٹی فکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ نینا فائٹ نے کہا کہ امریکی امدادی ادارے مرحلہ وار لائیو اسٹاک اور ڈیریز شعبے میں سرمایہ کاری لارہے ہیں۔ یو ایس قونصل جنرل لاہور نے کہا کہ یو ایس ایڈ کی کوشش رہی ہے کہ پاکستان میں غربت کی کمی کیلئے مختلف شعبوں میں کام کریں، کسانوں کی حالت بدل کر ہی یہ ممکن ہے ۔ ٹریننگ سیشن کا اہتمام ایگری بزنس فنڈ اور یو ایس ایڈ نے مشترکہ کیا تھا۔ اس دوران 3 روزہ تربیتی سیشن میں 30 شرکاء کو سرٹی فکیٹ دیئے گئے ۔