17 مئی ، 2012
کوئٹہ …بلوچستان کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک کے نیچے نصب کیا گیا چار کلو وزنی بم برآمدکرکے اسے ناکارہ بنادیا گیا۔ ڈی ایس ریلویز کوئٹہ مقبول مگسی نے جیو نیوز کوبتایاکہ نامعلوم افراد نے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک کے نیچے بم نصب کررکھا تھا ریلوے گینگ مین نے بم دیکھ کر ریلوے حکام کو اطلاع دی ۔ اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ریلوے ٹریک کے نیچے نصب بم ناکارہ بنادیا بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم کا وزن چار کلو تھا ۔