25 اگست ، 2015
پیرس.......رضا چوہدری ....... پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پیرس کے نواحی علاقے میں مصطفوی ہائوس میں مجلس شوریٰ ،ممبر نیشنل ایگزیکٹو کونسل اور علاقائی تنظیمات کے سربراہان سے ایک خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر پی اے ٹی اور منہاج القرآن فراس کے کام کو مزید موثر بنانے کیلئے ذمہ داریوں میں تبدیلیاں کی گئیں۔اجلاس میں چوہدری محمد اعظم نائب صدر اول اور بانی رکن منہاج القرآن فرانس طارق چوہدری کو سینئر نائب صدر پی اےٹی سے نائب صدر منہاج القرآن فرانس بنا دیا گیا۔ پروفیسر علامہ حسن میر قادری کو ڈائریکٹر کی بجائے امیر منہاج القرآن فرانس اور حاجی طارق کو نائب امیر مقرر کر دیا۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ منہاج القرآن ایک درخت ہے اورپی اے ٹی ، منہاج ویلفیئر فاونڈیشن ، منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن اور دیگر اس کی شاخیں ہیں۔ منہاج القرآن فرانس کی شوریٰ اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام احباب نےڈاکٹر طاہر القادری سے خصوصی ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا۔