پاکستان
25 اگست ، 2015

عبدالرشید گوڈیل کو سرجیکل آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کردیا گیا

عبدالرشید گوڈیل کو سرجیکل آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کردیا گیا

کراچی.......قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ایم کیو ایم رہنما عبدالرشید گوڈیل کو سرجیکل آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ عبدالرشید گوڈیل کو انتہائی سیکورٹی میں وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کو تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 افراد نے بہادر آباد میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ قاتلانہ حملے میں رشید گوڈیل کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ حملے میں ان کی اہلیہ محفوظ رہیں۔ قاتلانہ حملے کے 6 دن بعد اتوار کے روز رشید گوڈیل مکمل طور پر ہوش میں آگئے تھے اور اپنا ابتدائی بیان پولیس کو ریکارڈ کرایا تھا۔ اپنے ابتدائی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ حملہ آوروں کی شکل نہیں دیکھ سکے تھے اور نا ہی حملہ آوروں کی تعداد کا علم ہوسکا۔

مزید خبریں :