پاکستان
26 اگست ، 2015

عمران خان سیاست کے میچ میں ہیٹ ٹرک پر

عمران خان سیاست کے میچ میں ہیٹ ٹرک پر

ملتان......الیکشن ٹریبونل کی جانب سےآج کا فیصلہ ن لیگ اور پاکستان تحریک انصاف، دونوں جماعتوں کےلئے انتہائی اہم ہے۔ عمران خان تو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ایک اور وکٹ گرنے والی ہے۔پہلی وکٹ این اے 125 سے خواجہ سعد رفیق،دوسری وکٹ این اے 122 سے سردار ایاز صادق،اور اب عمران خان کی نظریں تیسری وکٹ پرہیں،این اے 154 سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار صدیق خان بلوچ الیکشن جیت کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے تھے ،این اے 154کی وکٹ پر موجود ہیں ،عمران خان نہ ٹیسٹ میچوں میں ہیٹ ٹرک کر پائے نہ ون ڈے میچوں میں تاہم دیکھتے ہیں کہ وہ سیاست کے میچ میں ہیٹ ٹرک کر پاتے ہیں یا نہیں،یہ فیصلہ توالیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد ہی ہو گا۔

مزید خبریں :