کھیل
26 اگست ، 2015

روڈ میپ پر دستخط ،پی سی بی نےمحمد آصف اور سلمان بٹ کو طلب کر لیا

روڈ میپ پر دستخط ،پی سی بی نےمحمد آصف اور سلمان بٹ کو طلب کر لیا

لاہور......محمد آصف اور سلمان بٹ کو پی سی بی نے طلب کیا ہے،آج کرکٹ میں واپسی کےلیے روڈ میپ پر دستخط کریں گے،دونوں کھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ کے مجوزہ کرکٹ بحالی پروگرام سے خوش نہیں۔ پی سی بی کے روڈ میپ کے مطابق محمد آصف اور سلمان بٹ کو کرکٹ میں واپسی کےلیے تمام ریجن کو لیکچرزدینا ہوں گے، ماہر نفسیات کے پروگرام میں شرکت کرنا ہوگی ، پھر پہلے مرحلے میں کلب کرکٹ اور گریڈ ٹوکھیل کر فٹنس اور فارم ثابت کرنا ہو گی۔پی سی بی کے روڈ میپ سے آصف اور سلمان خوش نہیں، دونوں کھلاڑی اس پر دستخط کرنے پر آمادہ نہیں ہیں،اس کےلیے انہوں نے وکلاء سے مشورے بھی شروع کر دیئے ہیں، لیکن پی سی بی کی شرائط مانے بغیر ان پر کرکٹ کے دروازے کھل بھی نہیں سکتے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دوستمبر سے دونوں کھلاڑیوں پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن پی سی بی انہیں فوری طور پر ڈومسٹک کرکٹ میں واپس نہیں لانا چاہتا ۔ دوسری جانب محمد عامر جن پر سے چھ ماہ پہلے پابندی اٹھا لی گئی تھی انہیں بھی آج بورڈ کے اینٹی کرپشن حکام اور وکیل بریفنگ دیں گے ۔

مزید خبریں :